Ticker

6/recent/ticker-posts

Chalo Abhi Pas-e-Deewar Dekh Letay Hain – Khoobsurat Urdu Ghazal By Majid Raza Amber


چلو ابھی پس دیوار دیکھ لیتے ہیں
جہان خاک کے اس پار دیکھ لیتے ہیں

سحر کے ہوتے ہی رخت سفر جو باندھتے ہیں
چراغ صبح کے آثار دیکھ لیتے ہیں

ہم اپنی راہ سے جوں ہی بھٹکنے لگتے ہیں
تو پھر بزرگوں کی دستار دیکھ لیتے ہیں

تمہاری آنکھ کے پیچھے جو سب مناظر ہیں
تمہیں خبر نہیں ہم یار دیکھ لیتے ہیں

رفاقتوں میں بڑے مان رکھے جاتے ہیں
سو دوستوں کو کئی بار دیکھ لیتے ہیں

کئی برس سے زمانے کے ساتھ ہیں امبرؔ
ہم اب زمانے کی رفتار دیکھ لیتے ہیں


 

Post a Comment

0 Comments