Ticker

6/recent/ticker-posts

Dushman Ki Taraf Dosti Ka Haath – Khoobsurat Aur Dil Ko Chhoo Jane Wali Urdu Nazam By Munir Niazi Munir Niazi

 


میرے جسم میں زہر ہے تیرا

میرا دل ہے تیرا گھر

تو موجود ہے ساتھ ہمیشہ

خوف سا بن کر شام و سحر

تیرا اثر ہے میرے لہو پر

جیسے چاند سمندر پر

اتنی زرد ہے رنگت تیری

جم جاتی ہے اس پہ نظر

تو ہے سزا مرے ہونے کی

یا ہے میرا زاد سفر

کرے گا تو بیمار مجھے یا

بنے گا نا معلوم کا ڈر

رہے گا دائم گہری تہ میں

جیسے اندھیرے میں کوئی در

گم کر دے گا راہ میں مجھ کو

یا دے گا منزل کی خبر

تو ہے میرا دوست کہ دشمن

یہ تو بتا مجھ کو اے زر


Post a Comment

0 Comments